ورلڈ بینک کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

January 07, 2019

ورلڈ بینک کے سربراہ جم یانگ کم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جم یانگ کم نے ورلڈ بینک کی سربراہی سے استعفیٰ ذاتی نوعیت کی وجوہات کے بنا پر دیا ہے ۔

ان کی مدت ملازمت 2022 میں پوری ہونا تھی ،اب وہ یکم فروری 2019ءکو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

امریکا سے چلنے والا ورلڈ بینک دنیا میں ترقی پزیر ممالک کی امداد کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے تاہم اس کی کئی پالیسیز متازع ثابت ہوئی ہیں۔

ورلڈ بینک پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔