پیرس: پولیس اہلکار کو مارنے والا سابق باکسر گرفتار

January 08, 2019

پیرس میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کو مکے جڑنے والے سابق باکسنگ چیمپئن کرسٹوفے ڈیٹنگر نے گرفتار دے دی۔

دو بار قومی لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن رہنے والے کرسٹوفے ڈیٹنگر نے پیلی جیکٹ مظاہرے جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دوسری جانب فرانسیسی حکومت نے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کےلیے نئی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، بغیر اجازت مظاہروں اور ماسک پہن کر مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

ادھر اطالوی نائب وزیراعظم فرانسیسی مظاہرین کی حمایت میں نکل آئے، فرانسیسی صدر میکرون کو اپنے عوام کا مخالف قرار دے دیا۔