عمران خان نے کوہلی کو کس بات پر مبارکباد دی؟

January 08, 2019

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرانے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ملک کی کسی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی جس پر بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اوربھارتی کرکٹ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔


واضح رہے کہ بھارت نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور فالو آن کے بعد چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔