سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل جلد مقرر کرنیکی درخواست منظور

January 09, 2019

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے رجسٹرار آفس کو نواز شریف کی اپیل دس دن میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

گزشتہ روز ہائیکورٹ میں نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

متفرق درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2 رکنی بینچ سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرچکا ہے اور عدالت نے سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کی ہدایت کی ہے۔