ون ڈے سیریز کیلئے جنوبی افریقاکی ٹیم کا اعلان

January 10, 2019

پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے جنوبی افریقا نے اپنی 14 رکنی ٹیمکا اعلان کردیا ہے ، ہاشم آملہ کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز19جنوری سے ہوگا،جس کےلئے ہوم ٹیم نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ہاشم آملہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہےجبکہ اوپنر ایڈن مارکرم ، آل راؤنڈر کرس مورس، فرحان بہار الدین ٹیم سے ڈراپ کردیئے گئے۔

جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپیلیسی، ہاشم آملہ، ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینرکس، کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، اینڈے فلوکوایو، ڈیون پیٹرس، کگاسو رابادا، تبریز شمسی، رینڈر ریوسن اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔