ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی کو دھمکی آمیز کالز موصول

January 10, 2019

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو غیر ملکی نمبروں سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہیں۔

کامران اختر نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی اور چیف سیکریٹری کو خط لکھ کر سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

سابق رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ اُنہیں غیرملکی نمبرز سے دھمکی دی جارہی ہے، لہٰذا سیکیورٹی فراہم کی جائے۔