مستقل بنیادوں پر پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش اشتہار شائع کردیا گیا ہے، ترجمان

January 11, 2019

کراچی (اسد ابن حسن) قومی ایئرلائن کے لیے مستقل بنیادوں پر سربراہ کیلئے حکومت نے اشتہار شائع کردیا ہے جس میں قابلیت، تجربے اور عمر کی حد میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ایئرلائن کے لیے مستقل بنیادوں پر سی ای او کا اشتہار شائع ہوا۔ مذکورہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پر سابق سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کے بعد جز وقتی سی ای او کو لانے کے بعد کیا گیا۔ موجودہ سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو مخصوص مدت کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔