پنجاب میں مقیم ایک لاکھ سے زائد افغانوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

January 11, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں مقیم ایک لاکھ سے زائد افغان شہریوں کے امیگریشن سٹیٹس کی دوبارہ چیکنگ اور سکیورٹی سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی طرف سے خط پرکیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ 20 سال سے کم عمر کسی افغان لڑکے کو اکیلے پاکستان آنے کے لئے ویزہ جاری نہ کیا جائے۔