ایل ڈی اے میں افسروں کےتقرروتبادلے

January 11, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے سردار محمد اکبر نکئی کو ڈائریکٹر انسپکشن تعینات کر دیا ہے اور رضا ظہور وٹو کو اس عہدے سے تبدیل کر کے چیف سکیورٹی افسر لگاد یاہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئر نگ ذوہیب احمد ملک کو ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر نگ کا چارج دے دیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ محمد عثمان طاہر کو اضافی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ کی ذمہ داریاں بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔