لوکل گورنمنٹ نے 6کروڑ 8لاکھ 3ہزار کے بقایا جات کی رپورٹ ارسال کردی

January 11, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ دفاتر سے تمام بقایاجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے 6کروڑ 8لاکھ 3ہزار روپے کے بقایا جات کی رپورٹ بنا کر پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے، پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے لوکل گورنمنٹ دفاتر سے ٹھیکیداروں کی واجب الادا رقم بارے رپورٹ مانگی گئی تھی ۔