واہ کینٹ: دورانِ چھاپہ منشیات فروشوں کی فائرنگ، اہلکار جاں بحق

January 11, 2019

پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں چھاپے کے دوران منشیات فروشوںکی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا، اس دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔

منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔