کراچی: آرمی چیف کی تاجروں کے وفد سے ملاقات

January 11, 2019

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تاجروں کو ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں نے برادری نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

تاجروں نے کاروباری مواقع بڑھانے کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے دوران تاجر برادری نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔