100 سالہ اماراتی شخص نے اسکول میں داخلہ لے لیا

January 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کے لئے عمر اور وقت کی کوئی قید نہیں،عرب امارات کے 100سالہ معمر شخص نے اس جملے کو حقیقی زندگی میں ثابت کر دکھایا۔

جی ہاں متحدہ عرب امارات کے 100سالہ بزرگ شہری نے علم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے جہاں وہ دیگر عمر رسیدہ شہریوں کے ساتھ علم حاصل کررہے ہیں۔

معمر شہری کا یہ قدم اماراتی حکومت کی جانب سے عمر رسیدہ شہریوں کو تعلیم دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

دیگر عمر رسیدہ افراد کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے 100سالہ اماراتی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔