موبائل فونز رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ کار وضع

January 11, 2019

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس کو رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا۔

حکومت نے 15جنوری کے بعد استعمال نہ ہونے والے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے فون جن پر ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی اور وہ زیر استعمال ہیں، 15جنوری کے بعد بھی ایکٹیویٹ رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پرڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نئےموبائل فون سیٹس رکھنے والے مالکان ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر میں مطلوبہ ڈیوٹی ادا کریں گے جبکہ زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پر ڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد پی ٹی اے ایسے موبائل فون ایکٹیویٹ کرےگا۔