مشرقی بائی پاس سے 4 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

January 12, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خالق شہید پولیس نے مشرقی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق خالق شہید پولیس کو جمعہ کی شب اطلاع ملی تھی کہ مشرقی بائی پاس کے پہاڑ پر مسلح افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے چار ایس ایم جیز قبضے میں لے لی ۔