لاہور، خاتون سمیت 7 منشیات فروش گرفتار

January 13, 2019

لاہور پولیس نے ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کر نےوالا 7رکنی گروہ گرفتار کرلیا ، ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ایس پی سٹی معاذ ظفر کے مطابق ملزمان نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں بھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 43 لاکھ سے زائد مالیت کی مختلف منشیات برآمد کی ، جبکہ برآمد شدہ سامان میں نشہ آور گولیاں بھی شامل ہیں۔