مودی 15 جنوری کومقبوضہ کشمیر جائیں گے

January 13, 2019

نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ سے قبل وادی کو فوجی چھاؤنی بنادیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ڈیڑھ ہزار اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

بھارتی وزیر اعظم 15 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جس سے دو دن قبل مقبوضہ وادی میں ڈیڑھ ہزار اضافی ملٹری اور پیرا ملٹری اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست بھر میں فورسز کی پٹرولنگ بھی بڑھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی دو روز بعد ضلع سمبا میں ریلی سے خطاب کر کے لوک سبھا کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔