دکاندارقانون میں رہ کر کاروباری سرگرمیاں انجام دیں، چیئرمین بلدیہ شرقی

January 14, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے متنبہ کیا ہے کہ دکاندارقانون کی مقرر کردہ حدود میں رہتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں انجام دیں جو دکاندار اضافی جگہیں گھیرے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر ازخود ان کا خاتمہ کردیں بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور وسائل محدود ہونے کی وجہ سے سہولیات کو تیزی سے عوام تک پہنچانے میں اسی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 22 کے چیئرمین عبدالسلام کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 16 میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے دکانداروں سے بات چیت اور گرین بیلٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، چیئرمین نے کہا تجاوزات کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہے ہم قطعی یہ نہیں چاہتے کہ کسی کے کاروبار کو متاثر کیا جائے مگر اگر کہیں بھی غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات دکھائی دیں گی تو انہیں قانونی دائرہ کار میں لانا ہماری ذمہ داری ہے۔