بلوچستان قحط سالی کا شکار،90فیصد آبادی ہجرت کرگئی، سردار رند

January 14, 2019

کوئٹہ (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وبلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند نے کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقے گزشتہ9سال سے قحط سالی کاشکار ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں 90فیصد آبادی ہجرت کرگئی ہے اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے کے ساتھ مرکز کو بھی قحط سالی کے خاتمے کیلئے کام کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی اپیل کی تھی انہوں نے مذکورہ علاقوں کو قحط زدہ قراردیدیاتھا مگر ان علاقوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات نہ ہوسکے سیکڑوں دیہات ایسے ہیں جہاں انسان تو کیا جانوربھی نہیں ملیں گے اس کے بہت برے اثرات مرتب ہونگے اگر بروقت اقدامات نہ کئے تو انسانی المیہ ہوسکتاہے انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ قحط زدہ علاقوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں۔