جلالپورپیروالا:چینی کیمپوں کےقریب خانہ بدوشوں کی بستیاں ختم کرنیکی ہدایت

January 14, 2019

بہاول پور(نمائندہ جنگ)جلالپورپیروالا میں سی پیک کیمپ کے اردگرد خانہ بدوشوں کی بستی سے بھاری اسلحہ بارود برآمدکرلیا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،آر پی اوز اورسی پی اوز کوجاری ایک مراسلے میں بتایاگیاہے کہ سی پیک شیوانی کیمپ جلالپور پیروالہ کے اردگر انٹیلی جنس ایجنسیز نے خانہ بدوشوں کی بستی میں سرچ آپریشن کیا تو وہاں سےاسلحہ وبارود برآمد ہوا۔خانہ بدوشوں کی آبادیاں چائنیز نیشنلز کیلئے مستقل سیکورٹی تھریٹس ہیں لہٰذا فوری طورپر تمام خانہ بدوش وکچی آبادیوں کوچائنیز کیمپس کے نزدیک سے ختم کیاجائے۔