امریکا میں گتے سے بنی نقلی پولیس تعینات

January 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کون سا پولیس اہلکار اصلی ہے اور کونسا نقلی،یہ پہچاننا اب مشکل ہوجائے گا۔جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس میں گتے سے بنے پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ولیمسن کاؤنٹی پولیس نے یہ اقدام جرائم سے نمٹنے کیلئے اْٹھایا تاکہ پولیس اہلکار کو دیکھ کر سوار اپنی گاڑیوں کی رفتار کم کرلیں۔

گتے سے بنے اہلکاروں نے ہاتھوں میں رفتار چیک کرنے والی مشین بھی پکڑ ی ہوئی ہے جبکہ دور سے دیکھنے میں یہ بالکل اصلی پولیس اہلکار معلوم ہوتے ہیں۔