گورنر تبوک کا عمران خان کو ’سونے کی کلاشنکوف‘ کا تحفہ

January 15, 2019

سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیزنے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی (گولڈ پلیٹڈ) کلاشنکوف کا قیمتی تحفہ پیش کیا ہے۔

گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی (گولڈ پلیٹڈ) کلاشنکوف تحفے میں دی۔