آئی سی سی نے پاکستانی بیٹسمینوں کی نااہلی پر مہر ثبت کردی

January 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی اور نااہلی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی مہر ثبت کردی۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ اسد شفیق24، اظہر علی 25اور کپتان سرفراز احمد 37 ویں نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کین ولیمسن، چتیشور پجارا، اسٹیون اسمتھ، جو روٹ، ڈیوڈ وارنر، ہینری نکولس، ایڈن مارکرام،کرونا رتنے اور ہاشم آملہ بھی تین درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 10میں شامل ہیں۔ کوائنٹن ڈی کاک 12 درجے ترقی پاکر 14 ویں اور بابر اعظم پانچ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے 20 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بولنگ میں پاکستان کے محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ کاگیسو ربادانمبرون بولرہیں۔