پنجاب،لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر18سال کرنے کا فیصلہ

January 16, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزارت قانون کے مطابق میرج ایکٹ میں ترمیم کے لیے محکمہ بلدیات نے سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی ہے، سمری کی منظوری کے بعد ترمیم کا مسودہ تیار کیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیمی ایکٹ نافذ العمل ہوگا۔ ماں اور بچے کی صحت کے پیش نظر محکمہ صحت نے بھی اس ترمیم کی سفارش کر رکھی ہے۔