حکمرانوں نے عوام کو دووقت کی روٹی کامحتاج بنادیا، ن لیگ

January 16, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں ، وفاقی حکومت کا منی بجٹ مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافے کا سبب بنے گا ، یہ بات انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنمائوں میر گوہر مینگل ، ملک ظاہر کاکڑ ، فاروق ماندائی ، نصیر خان اچکزئی ، عبدالوہاب اٹل ، شکیب علیزئی ، عامر جاوید ، ڈاکٹر نعیم اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہےرہی سہی کسر بے روزگاری نے پوری کردی ہے ، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو روزگار اور گھر دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اقتدارمیں آنے کے بعد حکمرانوں نے لاکھوں افراد کو بے روزگار اور بےگھر کردیا۔