ہفتہ باچا اور ولی خان کے سلسلے میں 20جنوری کو کوئٹہ میں تقریب ہوگی،اے این پی

January 16, 2019

کوئٹہ ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ہفتہ باچاخان اور ولی خان کے سلسلے میں20جنوری کو کوئٹہ پریس کلب میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی ۔اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پارٹی کے زیراہتمام فخر افغان باچاخان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان سے منسوب ہفتے کے دوران کوئٹہ میں بھی مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں20جنوری کو دوپہر دو بجے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب منعقد ہوگی جس میں دونوں شخصیات کو ان کی اعلیٰ قومی ، وطنی اور جمہوری سیاسی جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تقریب سے پارٹی کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین کے ساتھ ادیب و دانشور بھی خطاب کریں گے ۔