’سندھ کے عوام کی تکالیف کا ادراک ہے‘

January 16, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا ادراک ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کےمسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کردار ادا کرے گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


گورنر سندھ نے وزیراعظم کو جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی اور انہیں صوبے کی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم اور گورنر سندھ نے صوبے کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق بھی گفتگو کی۔