امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار

January 17, 2019

اسلام آباد(این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ،وہ گذشتہ روز پاکستان نہیں آئے ۔ان کی پاکستان آمد کے شیڈول میں امریکی حکام کی جانب سے تین بار تبدیلی کی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے زلمے خلیل زاد کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر کی معاون خصوصی برائے جنوبی و وسطی ایشیا لیزا کرٹس بھی پاکستان میں موجود ہیں۔