دنیا سے چندہ مانگنے والےعمران خان نے ایک تنخواہ بھی چندہ نہیں دی،خواجہ آصف

January 17, 2019

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا سے چندہ مانگتے ہیں،عمران خان نے اپنی ایک تنخواہ بھی چندہ نہیں دی۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا عمران خان دھرنے کے دوران باوجودغیر حاضری کے تنخواہ لیتے رہے۔تقریبا سارے ایم این اے نے ایک تنخواہ سیلاب زدگان کے لئے چندہ میں دی۔