شہر کےداخلی اورخارجی راستوں کی خوبصورتی مزید بہتر بنانےکافیصلہ

January 17, 2019

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) شہرکے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی مزید بہتری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں اور بابو صابو کے مقام پر ثقافتی ورثہ کی طرز پر گیٹ وے بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر، لاہور کے تین داخلی و خارجی راستوں پر، ثقافتی ورثہ کی طرز پر گیٹ وے بنائے جائیں گے، ٹیپا اور ایل ڈی اے نے گیٹ وے کا ابتدائی ڈیزائن تیار کر لیا۔ تینوں راستوں کی توسیع اور ٹریفک مینجمنٹ کا کام بھی کیا جائے گا، گیٹ وے کا ڈیزائن ثقافتی ورثہ چوبرجی کی طرز کا ہوگا، گیٹ وے کا بالائی حصہ گنبد کی طرز پر بنایا جائے گا۔ ڈیزائن کی باقاعدہ منظوری کیلئے ایل ڈی اے نے مجوزہ ڈیزائن وفاقی وزیر مراد سعید کو ارسال کر دیا۔