میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو

January 17, 2019

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بیان بالکل ایسا ہی ہے میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو، نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آپ کو پسند ہے اور اسپتال سے متعلق فیصلہ پسند نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ جن کے بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے آئیں وہ مفرور ہوگئے، ای سی ایل میں جے آئی ٹی کی سفارش پر نام ڈالے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبوں کو ان کے حقوق دینے کی حامی ہے، بلوچستان اور فاٹا میں احساس محرومی کا ذمہ دار کون ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اسپتالوں سے متعلق بات کی گئی ہم نے 18 ترمیم ختم کرنے کاکبھی نہیں کہا ،جو ادارے صوبوں کو دیے گئے اگر اس کو روکا جاتا ہے تو ہم اس کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہجنہوں نے کہا تھا کہ سڑکوں پر گھسیٹوں گا آج وہ مل کر بیٹھے ہیں، پاکستان کا قرضہ گزشتہ دو ادوار میں جہاں تک پہنچا وہ پیسا خرچ کہاں ہوا، جو لوگ سڑکوں پر زندگی گزارتے تھے اب ریاست ان کو گھر دے رہی ہے، اگر عوام کے مسائل پر اکٹھے ہوتے تو بات سمجھ میں آتی ۔