’بلاول اور مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی تفتیش سے نہیں نکالا‘

January 17, 2019

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول اور مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ اور تفتیش میں سے نہیں نکالا جارہا، جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی نیب کی معاونت کے لیئے کام جاری رکھے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی کے فراہم کردہ شواہد سپریم کورٹ کے حکم کاحصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کےتمام ریفرنسز راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیرمین پیپلز پارٹیبلاول بھٹو زرداری اوروزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔