قومی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو عراقی کلب کی پیشکش

January 17, 2019

قومی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو عراقی کلب النجف ایف سی کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

عراق کی پریمیئر لیگ کے ٹاپ فٹبال کلب النجف ایف سی نے پاکستانی فٹبال اسٹرائیکر کو 4 ماہ کے کنٹریکٹ کے لیے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے۔

اس بارے میں کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ ابھی ترکی کے کلب کے ساتھ معاہدہ ہے، ان سے ریلیز کیلئے بات کروں گا۔

پاکستانی اسٹرائیکر کا کہنا ہے کہ النجف خلیجی ملکوں کے ٹاپ کلبز میں سے ایک ہے، اس کیلئےکھیلنا بہت بڑا موقع ہو گا۔