قائد اعظم ٹرافی ،فیصل آباد کی جیت

January 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو میں فیصل آباد نےسیالکوٹ ریجن کو8وکٹ سے شکست دے دی۔اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پہلی اننگز میں مصباح الحق نے46رنز بنائے۔یو بی ایل کمپلکس کراچی میں ایبٹ آباد نے لاڑکانہ کو85رنز سے ہرادیا۔