کھیلوں کی مختصر خبریں

January 18, 2019

فاضل مانیہ نے پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ جیت لی، گرینڈ ماسٹر کیٹیگری میں سلیم بیگ نے میڈیا کیٹیگری میں مقصود احمد پہلے نمبر پر رہے لے ٭ نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈیولپمنٹ پروگرام انڈ18کوچنگ کیمپ ٹنڈو جام میں شروع ہوگیا ۔ ٭ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی صدارت میں اہم اجلاس منگل کو آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا ٭کے سی سی اے زون چھ بی ڈویژن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اورنگی مسلم کرکٹ کلب نے سخی حسن جیم خانہ کو شمع اسپورٹس نے نیشنل جیم خانہ کو شکست دیدی٭سندھ کالج گیمزوالی بال ایونٹ جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگیا جس کا افتتاح سکریٹری کالج ایجوکیشن پرویز احمد سیہڑ نے کیا، اس موقع پر فوکل پرسن اسپورٹس کھیل سید راحت علی شاہ، رفعت جہاں اور وسیم ماجد بھی موجود تھے۔