یمن میں فائرنگ، سربراہ اقوام متحدہ مشن محفوظ

January 18, 2019

یمن میں اقوام متحدہ مشن کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تاہم سربراہ اقوام متحدہ مشن محفوظ رہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہر الحدیدہ میں اقوام متحدہ امن مشن کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ ممکنہ طور پر حوثی باغیوں کی جانب سے کی گئی۔

ترجمان اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری نے فائرنگ واقعے میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ پیٹرک کیمائرت کے محفوظ رہنے کی تصدیق کی ہے۔

اقوام متحدہ کا مشن یمن میں متحارب فریقین کے درمیان امن معاہدے کی نگرانی کے لیے حدیدہ میں موجود ہے۔