وزیراعظم عمران کی دعوت پر صدر ایردوان پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں ، ترک سفیر

January 18, 2019

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر ترکی کے وزیر اعظم ایردوان رواں سال کے دوسرے حصے میں پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں،جنگ سے ہونے والی پچھلی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں میونسپل الیکشن رواں سال مارچ میں متوقع ہیںانہوں نے متوقع مواقع کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہوسکتا ہے کہ رواں سال وزیر اعظم ترکی اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات ہوجائے،ان کا مذید یہ کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک ایکانومک فریم ورک سربراہان کی ملاقات سے پہلے بن چکا ہوگااور ترکی کے وزیر اعظم کے دورے کے دوران اس پر دستخط ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے لئے اس فریم ورک میں مقامی کرنسی سے باہمی تجارت ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ترکی کے سفیر کا مذید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی میں دونوں ملکوں کے حکام کو پاک ۔ترکی فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لئے رواں برس معاہدہ کرنے کی تیاری اور طریقہ کار کا تعین کرنے کا حکم دے چکے ہیں ان کا مذید یہ کہناتھا کہ اس وقت پاک ترکی تجارت کا حجم پانچ سوملین ڈالر ہے جو دونوں ملکوں میں قریبی تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا دونوں ممالک اس حجم کو دو ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کا حدف ہے ترکی پہلے ہی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکاہے۔