وزیراعظم عمران خان کی پرواز میں بم کی بوگس اطلاع دینے پر خاتون گرفتار

January 18, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان کی پرواز میں بم کی بوگس اطلاع دینے پر خاتون گرفتار ، ذرائع کے مطابق نواں کوٹ کی رہائشی ارم وحید نے 15 پر پولیس کو اطلاع کی کہ وزیراعظم عمران خان کی فلائیٹ میں بم ہے،پولیس اور ڈولفن نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ ارم وحید سے پوچھ گچھ کی تو ملزمہ کا کہنا تھا کہ میں تو ویسے ہی کال کردی تھی، پولیس نے غلط کال کرنے پر ملزمہ ارم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا۔