جزوی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ کو اسٹیٹ آف دی یونین، خطاب مؤخر کرنے کا مشورہ

January 18, 2019

واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ سپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کے پیشِ نظر کانگریس سے اپنا سالانہ ʼاسٹیٹ آف دی یونینʼ خطاب مؤخر کردیں،صدر ٹرمپ کو کانگریس کے دونوں ایوانوں سے 29 جنوری کو اپنا سالانہ خطاب کرنا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں لیکن ہاؤس اسپیکر نےصدر کے نام خط میں لکھا کہ ʼاسٹیٹ آف دی یونینʼ کی تیاریاں اور سکیورٹی متاثر ہوسکتی ہے جس کے پیشِ نظر اسے شٹ ڈاؤن کے خاتمے تک مؤخر کرنا بہتر ہے۔