سپریم کورٹ ، نجی اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری حکم نامہ جاری

January 18, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے 5 ہزار سے زائد فیسیں وصول کرنے والے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 5 ہزار سے کم فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی ادارے 20 فیصد کمی سے مستثنی ہوں گے ۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ طلبہ اور والدین کم فیس جمع کرائیں اور والدین سکول کی فیس مقررہ وقت تک ادا کریں ۔