پنجاب لیکوڈیشن بورڈ اور ابراہیم سٹی کیس کی انکوائری کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کاقبضہ خانیوال انتظامیہ کےحوالے

January 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن خانیوال نےپنجاب لیکوڈیشن بورڈ اور ابراہیم سٹی کیس کی انکوائری کےدوران کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کاقبضہ ضلعی انتظامیہ کےحوالے کردیاہے، خانیوال میں سابق فیکٹری کی 196 کنال سرکاری زمین لیکوڈیشن بورڈ کے سابق چیئر مین بریگیڈئر (ر)فاروق اور دیگر عہدیداروں کرنل(ر) منشا ء زاہد ،تنویر عبدالرشید اور دیگر نے ایک پرائیویٹ کالونی ابراہیم سٹی کو غیر قانونی طور پر دید ی تھی جس پر اینٹی کرپشن خانیوال نےمقدمہ درج کیاتھا، گزشتہ روز سرکل آفسر خانیوال نے زمین کا قبضہ حاصل کرکے اسے ضلعی انتظامیہ کےحوالے کردیا۔