چلڈرن کمپلیکس میں ڈاکٹروں،نرسوں کی 83 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

January 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس میں ڈاکٹروں، نرسوں و دیگر سٹاف کی شدید کمی کے باعث گریڈ 17،16 کی 83 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،میڈیکل آفیسر کی 31،ویمن میڈیکل آفیسر کی 17،بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر، ڈویلپمنٹل تھراپسٹ، نیوٹریشنسٹ،فزیسٹ کی ایک، ایک، کلینیکل سائیکالوجسٹ کی 2،چارج نرس کی 29 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی،جس کیلئے آن لائن طریقے سے حکومت پنجاب کی ویب سائٹ پر 6 فروری تک درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی،انٹرویوز 18 فروری سے 25 فروری کے درمیان ہوں گے۔