مالک کی اسکول سے واپسی کی راہ تکتا وفادار کتا

January 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پالتو جانوروں کی اپنے مالکان کے ساتھ والہانہ محبت بے مثل ہے جس کی آئے روز نت نئی مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں۔

کتے کی اپنے مالک سے اٹوٹ محبت اور وفاداری کا ایک تازہ واقعہ حال ہی میں امریکا سے سامنے آیا ہے جہاں ایک پالتو کتا روزانہ اپنے ننھے مالک کا انتظار کرتا ہے۔

اسکول بس آتے ہی یہ پالتو کتا خوشی سے اْچھل کود شروع کردیتا ہے اور ننھے مالک کے قریب آتے ہی اس سے محبت جتانے لگتا ہے۔

پالتو کتے کی محبت اور وفاداری پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔