جامعہ سندھ، کالجز کے امتحانات کا شیڈول جاری

January 19, 2019

جام شورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) محمد علی روشن پٹھان کے مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری کالجز کے بی سی ایس پارٹ اول، دوم و سوم، اے ڈی ای/ بی ایڈ (آنرس) پارٹ اول، دوم، سوم و چہارم کے سیکنڈ سیمسٹر 2018ء کے امتحانات جمعہ 25 جنوری 2019ء سے لیے جائیں گے۔