نیب کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا،نئے سربراہ جسٹس شہزاد احمد خان ہونگے

January 19, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا ہے جس کے سربراہ جسٹس شہزاد احمد خان ہونگے۔نئے بنچ میں جسٹس باقر نجفی کی جگہ اب جسٹس وقاص روف مزرا بنچ کا حصہ ہونگے۔