وفاقی دارالحکومت کے تھانوں اور دفاتر میں تعینات ماتحت سٹاف تبدیل

January 19, 2019

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگا ر) جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے تمام تھانوں اور دفاتر میں تعینات تمام ماتحت سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا ۔ تبادلے کی زد میں آنے والے سٹاف میں 27 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 35 حوالدار اور 74 کانسٹیبل شامل ہیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے یہ تبادلے آئی جی اسلام آباد کی منظوری سے کئے ہیں۔ تبدیل کئے گئے سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر تک چارج سنبھالیں۔ تبادلہ رکوانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔