ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کی بندش ناانصافی ہے‘بی ایس او

January 19, 2019

کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوکے مرکزی ترجمان نے کہا ہےکہ ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کی بندش بی اے اور بی ایس سی کرنے والے طلباء وطالبات کے ساتھ ناانصافی ہے ٹیسٹ دیے بغیر طلباء و طالبات سے پراسپیکٹس کے نام پر18سوروپے فیس کے نام پر لے رہی ہے جبکہ ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے داخلوں کے لئے ایچ ای سی ٹیسٹ دینا ضروری ہے کالج انتظامیہ ٹیسٹ نہ دینے والوں سے غیر قانونی طور پر فیس لے رہی ہے جو افسوسناک اورتعلیم دشمن عمل ہے صرف ٹیسٹ دینے کی صورت میں پاس طلباء کے داخلہ فارم جمع کئے جائیںغیرقانونی فیس کی وصولی دھوکے کے مترادف ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے علم دینے کی بجائے کاروبار کرنے میں مصروف ہیں ہرسال غیرقانونی طورپر فیسوں میں اضافہ کردیاجاتاہے جامعہ بلوچستان انتظامیہ بھی طلباء و طالبات کو صرف فیس وصولی کی خاطرفیل کررہی ہے پسماندہ علاقوں کے طلباء کے لئے غیر ضروری شرائط صرف تعلیم کے حصول میں ریکارڈ ڈالنے کیلئے ہے اگر جامعہ بلوچستان اور یونیورسٹی لاء کالج نے غیرضروری فیس لینے کاسلسلہ بند نہ کیاجائے بی ایس او شدیداحتجاج کرے گی۔