میکسیکو: فیول پائپ لائن میں آگ لگنے سے20افراد ہلاک

January 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


میکسیکو میں فیول پائپ لائن میں آگ لگنے سے بیس افراد ہلاک جبکہ54 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائپ لائن میں آگ فیول چوری کرنےکی کوشش کے دوران لگی۔

حکام کےمطابق سینٹرل میکسیکو میں ایندھن چوروں نےپائپ لائن سے چوری کے بعد لوکل ٹیپ لگا دیا جس سے ایندھن لیک ہونا شروع ہوگیا جس کے بعد مقامی لوگ ایندھن جمع کرنے کےلئے اکھٹا ہوگئے۔

پائپ لائن پر اچانک آگ بھڑکنے سے 20افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوئے۔