برطانیہ نیوی اہلکار کا فضا ء میں اڑان بھرنے کا مظاہرہ

January 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی نیوی کے اہلکار نے جیٹ پیک کے ذریعے فضاء میں اْڑان بھرتے ہوئے رکاوٹیں عبور کرنے کا شاندار مظاہرہ کرڈالا ۔

برطانوی کاؤنٹی ڈیون کے کمانڈو ٹریننگ سینٹر میں رائل مرین کے اہلکار نے جیٹ پیک پہن کر کئی فٹ اونچی اْڑان بھری اور اس دوران رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔

نیوی اہلکار کا یہ اسٹنٹ ایک تجربے کا حصہ تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔