سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت مزیدگواہوں کے بیانات قلمبند

January 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم رہنما رئوف صدیقی،ایم کیوایم کارکن رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر بھی پیش ہوئے، آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 5 گواہوں سمیت 13 افراد نے اپنے بیان ریکارڈ کرادیئے، آتشزدگی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے مزید 4 گواہوں کا بیان بھی قلمبندکرلیا گیا، عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔